نوٹ: ویب سائٹ فی الحال تعمیری مراحل میں ہے، برائے مہربانی کچھ دن بعد وزٹ کریں، شکریہ

جامعہ سے تعاون

جامعہ غیر سرکاری علمی ادارہ ہے، اس کی کوئی خاص مستقل آمدنی نہیں، نہ ہی حکومت سے کوئی مالی امداد وصول کی جاتی ہے، الحمد للہ! جامعہ کے جملہ مصارف اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے اہل خیر حضرات کے ذریعہ پورا فرما رہے ہیں۔

جامعہ میں شروع ہی سے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ ہر "مد” کی رقم صِرف اس کے مصرف میں خرچ کی جائے، چنانچہ محدث العصر شیخ علامه غلام الله رحمتي رحمہ اللہ کے دور سے لے کر اب تک یہ معمول ہے کہ زکوٰۃ کی رقم صرف مستحق طلبہ پر خرچ کی جاتی ہے، اساتذۂ کرام اور عملہ کی تنخواہیں اور دیگر مصارف عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔

جامعہ میں حسابات کا ایک مستقل شعبہ ہے، جس میں محاسب (اکاؤنٹنٹ) اور ان کے کئی معاون ہیں جو آمدن اور خرچ کا باقاعدہ اندراج کرتے ہیں، زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کی وصولی پر رسید جاری کرتے ہیں۔ جامعہ کے تمام حسابات سرکاری طور پر سالانہ آڈٹ کرائے جاتے ہیں۔

جامعہ کے بانی علامه محدث شیخ غلام الله رحمتي رحمہ اللہ اور اساتذۂ جامعہ کا جذبہ سلف صالحین کے طریقہ پر دین اسلام اور علوم اسلامیہ کی خدمت کرنا ہے، اپنی شہرت اور بڑی بڑی تنخواہیں ہرگز مقصد نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ کم سے کم تنخواہوں پر قناعت کرتے ہوئے خدمتِ دین سر انجام دے رہے ہیں، و للہ الحمد۔

جامعہ کے درج ذیل اکاؤنٹ میں عطیات، صدقات اور زکاۃ وغیرہ جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے ساتھ جامعہ کے ای میل: info@DarulQuran.edu.pk پر یہ تفصیل بھی ضرور ارسال کیجیے کہ کل رقم کتنی ہے اور کس مد میں ہے؟ (مثلاً زکاۃ، صدقہ فطر، فدیہ، کفارہ، منت، نفلی صدقہ یا عطیہ وغیرہ میں سے کیا ہے؟)

اس کارِ خیر میں حصہ لینے کے لیے صرف حلال آمدنی ہی استعمال کی جائے۔ حرام آمدنی مثلاً رشوت، سود، انشورنس اور بینک وغیرہ کی آمدنی سے اس کار خیر میں حصہ نہ لیں!

جزاکم اللہ خیراً